نشاط آباد :ملزموں کاگھر میں گھس کر ماں بیٹی پر تشدد
رخساراوربیٹی کو ڈنڈوں سوٹوں سے ماراپیٹاگیا،دھمکیاں،مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں گھر میں گھس کر ماں بیٹی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنادیاگیا ۔رخسانہ نامی خاتون کے مطابق ملزموں نے گھر میں داخل ہو کر اسے اور اس کی بیٹی کو ڈنڈوں سوٹوں سے زخمی کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔