جشن نیزہ بازی ٹورنامنٹ ختم ، غوثیہ قادریہ لک کلب چیمپئن قرار

جشن نیزہ بازی ٹورنامنٹ ختم ، غوثیہ قادریہ لک کلب چیمپئن قرار

ڈے اینڈ نائٹ ٹورنامنٹ میں فاتح ٹیم کو 50 ہزار روپے اور ٹرافی دی گئی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی چک 253 ر۔ب جہانگیر کلاں میں ڈے اینڈ نائٹ جشن نیزہ بازی ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ غوثیہ قادریہ لک کلب 202 چنیوٹ نے ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے 50 ہزار روپے اور ٹرافی اپنے نام کر لی۔سلطان اعوان کلب حق باہو نے دوسری جبکہ گروسری 259 برال کلب نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے بالترتیب 40 ہزار اور 30 ہزار روپے کے انعامات حاصل کیے ۔رانا محمد مدثر خاں مجاور، صوفی اجمل خاں اور رانا محمد خاں کی زیر سرپرستی منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں میاں محمد الحاج انور گجر، سید احسان شاہ، حاجی مہر ریاض حسین لک اور حاجی مہر شہباز لک نے ججز کے فرائض انجام دیے ۔اختتامی تقریب میں رانا احمد حسن مجاور، رانا زاہد خاں مجاور اور رانا محمد نواز خاں مجاور سمیت دیگر مہمانوں نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے ۔آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن عمران مصطفی سیال نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے انعامات تقسیم کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں