گورنمنٹ کامرس کالج میں انسدادِ منشیات آگاہی

گورنمنٹ کامرس کالج  میں انسدادِ منشیات آگاہی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) انجمن انسداد منشیات الائیڈ ہسپتال II کے زیر اہتمام گورنمنٹ کامرس کالج میں آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔

سیمینار سے کرنل ذاکر علی خان، پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر، پروفیسر افتخار احمد اور آمنہ اکرم نے خطاب کرتے ہوئے طالب علموں کو منشیات کے انسانی زندگی پر مضر اثرات سے آگاہ کیا۔مقررین نے کہا کہ طالب علم اپنی تمام تر توجہ حصولِ علم پر مرکوز رکھیں اور نہ صرف خود بلکہ اپنے عزیز و اقارب کو بھی نشہ آور اشیاء سے دور رہنے کی تلقین کریں۔ سیمینار کے اختتام پر مقررین نے طالب علموں کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں