ماڈل کیٹل مارکیٹ میں فیس 1000 روپے مقرر

 ماڈل کیٹل مارکیٹ میں فیس 1000 روپے مقرر

اوورچارجنگ برد اشت نہیں کی جائے گی:ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے ماڈل کیٹل مارکیٹ نیاموآنہ میں فی جانور فیس 2000 روپے سے کم کر کے 1000 روپے مقرر کر دی ہے اور ماڈل کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے افسران کو نئی مقرر کردہ فیس کا شیڈول نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی تاکید کی ہے ۔کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر نے ماڈل کیٹل مارکیٹ کا دورہ کیا اور بعض عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے فیسوں میں کمی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے شیڈول کے مطابق اوورچارجنگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے ماڈل کیٹل مارکیٹ میں اوورچارجنگ کی روک تھام کے لیے ریونیو اور سول ڈیفنس کے عملے کی ڈیوٹیاں بھی لگا دیں۔

انہوں نے صفائی کا معیار مزید بہتر بنانے کے لیے ستھرا پنجاب اتھارٹی کو ہدایات جاری کیں۔انہوں نے مویشی منڈی میں جملہ انتظامات سمیت لائیو اسٹاک کے کاؤنٹر پر ضروری ادویات کی موجودگی بھی چیک کی اور کہا کہ کوئی جانور لائیو اسٹاک ٹیم کی چیکنگ کے بغیر منڈی میں داخل نہیں ہونا چاہیے ۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عادل عمر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے خانوآنہ میں قائم عارضی سیل پوائنٹ کا بھی دورہ کیا اور بیوپاریوں و خریداروں سے ملاقات کرکے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں