موٹرسائیکل سوار نے بچے کو ٹکر مارکر شدید زخمی کردیا
پیرمحل (نمائندہ دنیا )موٹرسائیکل سوار نے غفلت لاپرواہی سے چلاتے ہوئے بچے کو ٹکر مارکر شدید زخمی کردیا۔
غوثیہ آباد پیرمحل میں مصور نے غفلت سے موٹرسائیکل چلاتے ہوئے پانچ سالہ بچے احمد عمر کو ٹکر مارکر شدید زخمی کرڈالا زخمی بچے کو تحصیل ہسپتال سے ڈی ایچ کیو ٹوبہ سے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا گیاجہاں اسکی حالت نازک بیان کی گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔