چوری کا ملزم کو پکڑنے پرمردوخواتین کا تھانے کاگھیراؤ کرکے احتجاج

چوری کا ملزم کو پکڑنے پرمردوخواتین  کا تھانے کاگھیراؤ کرکے احتجاج

ماموں کانجن(نمائندہ دنیا )موٹر سائیکل چوری کاملزم پکڑنے پر درجنوں مردوخواتین نے تھانے کاگھیراؤ کر کے احتجاج کیا۔

مظاہرین کے مطابق پولیس نے گھر میں گھس پر مردوخواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کرتے ہوئے انکے کئی افراد کو پکڑ کر تھانے میں تشدد کانشانہ بنایا جبکہ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل چوری مقدمہ میں مدعی مقدمہ نے پکڑے گئے ملزم کو نامزد کیا تھا جسکی گرفتاری کیلئے جانے والی پولیس پارٹی سے ملزم کے لواحقین نے مزاحمت کی۔  خواتین کو تشدد کانشانہ بنانے کاالزام من گھڑت ہے ۔ مدعی مقدمہ مماز دلو کے مطابق دوماہ قبل دربار یقین شاہ سے اسکی موٹر سائیکل 125چوری ہوئی تھی جسکی دربار کے گدی نشین کے بیٹے سے صفائی مانگی تھی جو انہوں نے دینے انکار کردیا تھا جس پر اسے نامزد کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں