شوہر کی گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے بیوی شدید زخمی

شوہر کی گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے بیوی شدید زخمی

غلا م شبیر کی فضیلت سے جھگڑے پر فائرنگ، الا ئیڈ ہسپتا ل میں حالت نازک

گوجرہ ( نما ئندہ دُنیا)شوہر نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے بیوی کوزخمی کردیا ۔ چک نمبر 358 ج ب دلم کے غلا م شبیر کا اپنی 40 سا لہ اہلیہ فضیلت بی بی کے سا تھ جھگڑا ہوگیا جس پر غلا م شبیر نے پستو ل سے فائرنگ کرکے اس کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگیا شدید زخمی خا تون کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل گوجرہ منتقل کیا گیا جہا ں سے مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتا ل فیصل آ باد منتقل کردیا گیا جہا ں اسکی حالت نازک بیا ن کی جاتی ہے اطلا ع ملنے پر صدر پولیس گوجرہ موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کی تلا ش شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں