پاک فوج کا جوان آبائی گائوں میں فوجی اعزاز کیساتھ سپردِ خاک
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)سکیورٹی فورسز کے درہ آدم خیل میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج کے جوان بلال بشیر کو جڑانوالہ میں انکے آبائی گاوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیاگیا۔
نمازِ جنازہ میں پاک آرمی کے افسروں،اسسٹنٹ کمشنر، پولیس حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔چک نمبر 282 گ ب شہامد کا چک کے رہائشی شہید بلال بشیر کے جسدِ خاکی کو پاک آرمی کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اس موقع پر فضا پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی، اہلِ علاقہ نے شہید پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے عقیدت کا اظہار کیا، اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی۔شرکاء کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں قوم کا فخر ہیں اور انکی بدولت ہی ملک میں امن قائم ہے۔