بھوانہ:5منشیات فروش گرفتار،124 لٹر شراب ،چرس ضبط

بھوانہ:5منشیات فروش گرفتار،124 لٹر شراب ،چرس ضبط

پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے ، عابد،ناصر چھجو ودیگرملزم پکڑے گئے

بھوانہ (نمائندہ دنیا )پولیس تھانہ بھوانہ کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، 5ملزم گرفتارکرلئے ۔عدنان واجد ایس آئی انچارج چوکی مظفر خانوآنہ شہید ، جامعہ آباد نے ہمراہ پولیس ٹیم مختلف مقامات پر چھاپے مارکر منشیات سپلائی کرنے والے 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 250گرام چرس اور 124 لیٹر شراب برآمد کر لی ۔موضع ٹھٹہ فتح علی موریاں والا سے عابد کو گرفتار کر کے 20لیٹر شراب، موضع سگھر والا سے جانب پل گڈیانوالہ آنے والا عبداللہ چھجو سے 29لیٹر شراب، موضع برخردار سے تعوز عادل سیال کو گرفتار کر کے 30لیٹر شراب برآمد کر لی جبکہ موضع ٹھٹہ فتح سے ناصر چھجو اپنے گھر کے قریب فصل میں شراب کشید کر رہا تھا جو جسے ے گھیرا ڈال کر قابو کر لیا گیا اور موقع پر 45لیٹر شراب کشید اور شراب کشید لہن پولیس قبضہ میں لے لیئے گئے ۔دین پور گودام کالونی سے طیب نواز کَوڑا سکنہ درہٹہ کھرلاں کو گرفتار کرکے 250 گرام چرس برآمد کر لی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں