فوڈ پوائنٹ میں کھانا کھانے آئے شہری کو جیب تراشوں نے شکار بنا لیا

فوڈ پوائنٹ میں کھانا کھانے آئے  شہری کو جیب تراشوں نے شکار بنا لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فوڈ پوائنٹ میں کھانا کھانے آئے شہری کو جیب تراشوں نے اپنا شکار بنا لیا۔

تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے کینال روڈ پر واقعہ معروف فوڈ پوائنٹ پر فیضان نامی شہری کھانا کھانے کے لئے آیا کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں