زیر تعمیر مقام سے واٹر پمپ، بجلی کے تار اور دیگر سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زیر تعمیر مقام سے واٹر پمپ، بجلی کے تار اور دیگر سامان چوری کرلیا گیا۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں حماد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے رات کی تاریکی میں مبینہ طور پر اس کے زیر تعمیر مکان سے تالے توڑ کر واٹر پمپ، بجلی کے تار، پائپ اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ۔