پولیس نے پیشہ ور بھکاری کو حوالات پہنچا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے پیشہ ور بھکاری کو حوالات پہنچا دیا۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور بھکاری کو گرفتار کر لیا۔ جو بھیک مانگتے ہوئے اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔