رہائشی علاقوں میں گرینڈ آپریشن، چمڑا ساز فیکٹری اور گودام مسمار

رہائشی علاقوں میں گرینڈ آپریشن، چمڑا ساز فیکٹری اور گودام مسمار

ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے یونٹس کے خلاف کارروائی، اہل علاقہ کا اطمینان

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ میں رہائشی علاقوں میں قائم غیر قانونی صنعتی یونٹس کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان کی ہدایات پر انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (محکمہ ماحولیات) نے رہائشی علاقے میں قائم ایک غیر قانونی چمڑا ساز فیکٹری کو مسمار کر دیا۔کارروائی کے دوران رہائشی آبادی کے درمیان قائم کھالوں کے گودام کو بھی مسمار کیا گیا۔ حکام کے مطابق مذکورہ فیکٹری اور گودام ماحولیاتی آلودگی اور شہریوں کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہے تھے ، جس پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔محکمہ ماحولیات کے افسران نے کہا کہ رہائشی علاقوں میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کو صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں