فلوریکلچر میں ویلیو ایڈیشن کسانوں کی آمدنی میں اضافے کے لیے ناگزیر : ڈاکٹر احسن اکرم
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )کسانوں کی غربت کے خاتمے اور آمدنی میں اضافے کے لیے فلوریکلچر میں ویلیو ایڈیشن ناگزیر ہے ۔
ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ پروفیسر فیصل آباد ایگریکلچر یونیورسٹی ڈاکٹر احسن اکرم نے یومِ کسان کے موقع پر نواحی گاؤں چک 66 ج۔ب دھاندرہ میں میاں محمد سعید کے ڈیرہ پر ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) پاکستان کے تعاون سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔