گوجرہ میں ترقیاتی و فلاحی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد جاری

گوجرہ میں ترقیاتی و فلاحی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد جاری

ڈپٹی کمشنر کا شہر کا دورہ، مختلف منصوبوں اور ہسپتال کا معائنہ،افسروں نے بریفنگ دی

گوجرہ (نمائندہ دنیا )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت گوجرہ میں ترقیاتی، بلدیاتی اور عوامی فلاحی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے ۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ چودھری ریاض گجر کے ہمراہ شہر کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف ترقیاتی منصوبوں، عوامی سہولیات اور شہری انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت زیر تعمیر 4 لاکھ 50 ہزار گیلن گنجائش کے انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک کا معائنہ کیا۔ انہیں بریفنگ دی گئی کہ یہ منصوبہ بارشی پانی کی نکاسی کے نظام کو بہتر بنانے اور شہری علاقوں کو اربن فلڈنگ کے خطرات سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں نئی سیوریج لائنوں کی تنصیب اور نکاسی آب کے جاری منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس اسٹینڈ گوجرہ کا دورہ کیا جہاں ویٹنگ ایریاز کی بہتری، ٹف ٹائلز کی تنصیب، شیڈز کی تعمیر، مین ہولز پر حفاظتی جال لگانے اور وال آرٹ کے کام کا معائنہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں