سیلابی خطرہ ،چناب کنارے زمیندارہ بند کی مرمت کا فیصلہ

سیلابی خطرہ ،چناب کنارے زمیندارہ بند کی مرمت کا فیصلہ

مشاورتی اجلاس میں خطیر رقم عطیات کا اعلان، آئندہ سوموار سے کام شروع ہوگا

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )متوقع سیلابی خطرے سے بچاؤ کے لیے نواحی علاقہ سمندوانہ میں دریائے چناب کے کنارے زمیندارہ بند کی تعمیر و مرمت کے سلسلے میں ایک مشاورتی اجلاس حسین مارکی احمد پور سیال میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت سینئر صوبائی نائب صدر علماء مشائخ ونگ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب و امیدوار برائے قومی اسمبلی مولانا محمد آصف معاویہ سیال اور بانی تحصیل سابق ایم این اے خان نجف عباس خان سیال مرحوم کے فرزند و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی امیر عباس خان سیال نے کی۔اجلاس میں حاجی مظہر عباس دوانہ سیال، رانا توقیر آصف، رانا جہانزیب علی خان، ملک عبدالرزاق کھوکھر، شیخ محمد عارف، مہر ذوالفقار علی دوانہ، چودھری محمد اختر میو، مہر علی جواد دھلانہ سیال، سیٹھ حاجی محمد اکرم، حاجی چودھری محمد قاسم میو آڑھتی اور چودھری محمد اسلم آرائیں سمیت جھنڈیر نیازی، موضع سدھانہ، سمندوانہ، بستی سجاول چدھڑ، بہلول والا، سارنگ والا، چک نورنگ شاہ اور بستی ہوت سیال سمیت گرد و نواح سے بڑی تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔اجلاس میں انجمن تاجران سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے بند کی تعمیر و مرمت کے لیے خطیر رقم عطیات دینے کا اعلان کیا گیا۔ آئندہ سوموار سے کام شروع ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں