کرایہ نامہ جمع نہ کروانے والے شہری کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کرایہ نامہ جمع نہ کروانے والے شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں کو چیک کیا۔ اس دوران کرائے کے گھر میں رہائش پزیر شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ جس کی جانب سے متعلقہ تھانے میں اندراج نہ کروایا گیا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔