بچوں کی گھریلو مشقت پر فوری پابندی عائد کی جائے :واجد علی

بچوں کی گھریلو مشقت پر فوری  پابندی عائد کی جائے :واجد علی

گوجرہ (نمائندہ دنیا )کارکن انسانی حقوق واجد علی نے کہا ہے کہ بچوں کی گھریلو مشقت پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے ۔

انہوں نے اپنے بیان میں لاہور میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک 17 سالہ گھریلو ملازمہ بچی کو مبینہ طور پر کوٹھی مالکان کی جانب سے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ حاملہ ہو گئی اور بعد ازاں اس کی موت واقع ہو گئی۔واجد علی نے کہا کہ غریب گھروں کے بچے مختلف اذیتوں کے باوجود خاموش رہتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ لاہور واقعے میں ملوث ملز موں کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں