جڑانوالہ: ٹی بی کیسز میں تشویشناک اضافہ، ماہرین کا انتباہ
بروقت تشخیص اور علاج ہی مرض سے بچاؤ کا واحد مؤثر حل ہے :طبی ماہرین
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جڑانوالہ اور گردونواح میں تپ دق (ٹی بی) کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ، جس پر طبی ماہرین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سوشل سکیورٹی ہسپتال اور ٹی بی اسپیشلسٹ ڈاکٹر فدا حسین کے مطابق آلودہ پانی اور ناقص صفائی کے باعث یہ بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران تقریباً 20 سے 25 نئے مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر 2 سے 3 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق تمام مریضوں کا بروقت علاج شروع کیا جا رہا ہے ، تاہم بیماری کی بڑھتی ہوئی شرح ایک سنگین مسئلہ بنتی جا رہی ہے ۔ڈاکٹر فدا حسین نے کہا کہ تپ دق ایک عالمی بیماری ہے ، اور عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال تقریباً ایک کروڑ افراد اس مرض کا شکار ہوتے ہیں۔