ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ، سہولیات کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا ڈی ایچ کیو  ہسپتال کا دورہ ، سہولیات کا جائزہ لیا

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، انتظامی امور اور مریضوں کو دستیاب سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجہ، ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں