ڈپٹی اکاؤنٹنٹ بابر منیر چودھری کی اکاؤنٹنٹ کے عہدہ پر ترقی
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ٹوبہ میں بطور ڈپٹی اکاؤنٹنٹ خدمات سرانجام دینے والے بابر منیر چوہدری کو اکاؤنٹنٹ کے عہدہ پر ریگولر ترقی دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔
نوٹیفکیشن کے بعد بابر منیر چوہدری کو ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ٹوبہ میں ہی اکاؤنٹنٹ کی خالی آسامی پر تعینات کر دیا گیا ہے ۔بابر منیر چودھری کی ترقی اور نئی تعیناتی پر سرکاری افسران، ساتھی ملازمین، دوست احباب اور مختلف سماجی و عوامی حلقوں کی جانب سے انہیں دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے ۔