چنیوٹ :محرم کے پرامن انعقاد کیلئے امن کمیٹی کا اجلاس

چنیوٹ :محرم کے پرامن انعقاد کیلئے امن کمیٹی کا اجلاس

علماء کرام اور امن کمیٹی ممبران کا انتظامیہ سے بھرپور تعاون کا اعلان

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں علماء کرام اور امن کمیٹی ممبران نے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلے میں ضلعی امن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی امن کمیٹی کے ممبران، تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال، جلوسوں اور مجالس کے انتظامات، سیکیورٹی پلان، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی، بجلی کی بلا تعطل فراہمی، ریسکیو اور طبی سہولیات سمیت دیگر انتظامی امور کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد، بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ اور مذہبی رواداری کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے اجلاس کو سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں جامع سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے اور حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کی مؤثر نگرانی کے لیے جدید ذرائع استعمال کیے جائیں گے جبکہ امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں