نہر سے نوجوان کی نعش برآمد، ورثاکے حوالے
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) چک نمبر 374 گ ب کے قریب نہر سے ایک نوجوان کی نعش برآمد ہوئی، جسے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
چک نمبر 374 گ ب کے قریب نہر سے نوجوان کی نعش ملی، جس کی شناخت عبدالقادر کے نام سے ہوئی۔شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نوجوان نہر میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوا۔ریسکیو حکام نے نعش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔