اشتہاری ملزم پولیس کو چکمہ دیتے ہوئے فرار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اشتہاری ملزم پولیس کو چکمہ دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔
تھانا پیپلز کالونی کے علاقے ریلوے کالونی میں پولیس نے قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم کاشف کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا۔ جو پولیس کو چکمہ دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔ تاہم پولیس نے اس کے ساتھی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔