کاروباری اوقات میں ایک گھنٹہ توسیع خوش آئند:انجمن تاجران
مہنگائی اور بڑھتی پیداواری لاگت نے تاجروںکو مشکلات سے دوچار کر دیا تاجر رہنما
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئرمین مرزا اشرف مغل، صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور اور دیگر سینئر تاجر رہنماؤں نے صوبہ بھر کے تمام شہروں کے بازاروں اور کاروباری مراکز میں کاروبار کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کی توسیع کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چودھری، جنرل سیکرٹری عبدالقیوم آغا اور سرپرستِ اعلیٰ و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا کی مسلسل جدوجہد اور تحریک کے نتیجے میں حکومت نے یہ فیصلہ کیا، جس پر تاجر برادری ان رہنماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے ۔تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کاروباری اوقات میں ایک گھنٹے کی توسیع سے تاجروں کو معاشی دباؤ سے نکلنے میں کچھ سہولت ضرور ملے گی، تاہم یہ اقدام کافی نہیں۔ اگر حکومت واقعی تاجروں کو معاشی مشکلات سے نجات دلانا چاہتی ہے تو کاروباری اوقات کار پر عائد پابندیوں کو مکمل طور پر ختم کرنا ہوگا۔اس موقع پر مرزا طالب صدیق بیگ، بلال گورائیہ ایڈووکیٹ، مرزا مظہر صدیق بیگ، ملک عباس اشرف، ثمر عباس سومی، میاں اشرف مٹھو، حاجی شمشاد، اعجاز چودھری، یعقوب اعوان، چودھری شاہد ندیم، ایس ایم ایوب، غلام نبی بٹ، مرزا افضل مغل، عمران مجید ملک، ملک شاہد مجید، ملک زاہد مجید، خواجہ شجاع، عمران خان، ملک عبدالوہاب، رانا فرحت عمران جگنو، رانا عبداللہ اشفاق، اسلم نور، ملک ذوالفقار علی، تنویر حسین، مہر محمد نعیم، فیصل وحید، اقبال وزیر، حاجی عبدالحمید، صدر گنیش ملز روڈ، چودھری ارشد گجر، چودھری اشرف گجر، حاجی ندیم وہرہ، چودھری محمد اکرم، عظیم الشان، عمران علی خان، مرزا محمد اکرم اور دیگر تاجر رہنما بھی موجود تھے ۔