شہری کا قیمتی اور نایاب نسل کا مرغا چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کا قیمتی اور نایاب نسل کا مرغا چوری کر لیا گیا۔
تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں عاشق نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزم نے اس کا قیمتی اور نایاب نسل کا مرغا چوری کر لیا۔ تاہم پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔