فرائض میں غفلت ، محرر سمیت2پولیس افسروں پر مقدمہ
محرر کاشف اور سب انسپکٹر اسد علی نے سامان کی دیکھ بھال میں غفلت
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فرائض میں غفلت اختیار کرنے والے تھانہ محرر سمیت دو پولیس افسروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ نشاط آباد میں تعینات محرر کاشف اور سب انسپکٹر اسد علی کی جانب سے مبینہ طور پر مختلف کاروائیوں کے دوران قبضے میں لئے گئے سامان کی مناسب د یکھ بھال نہ کی گئی اور فرائض میں غفلت کا مظاہرہ کیا گیا۔ جس پر دونوں اہلکاروں کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید قانونی اور محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔