پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری سے فراڈ

پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری سے فراڈ

ملز موں نے احمد نواز کو جعلی اور بوگس دستاویزات فراہم کیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری کو لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے احمد نواز نامی شہری نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران اسے جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کرکے فراہم کر دیئے اور اس دوران اس سے لاکھوں روپے مالیت کی رقم وصول کر دی گئی اور اسے لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گی۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں