سابقہ رنجش ،خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا

سابقہ رنجش ،خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا

ملز موں نے ثمینہ نامہ خاتون پر حملہ کیا ،سنگین نتائج کی دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر خاتون کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ ساندل بار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ثمینہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر سابقہ رنجش کی بناء پر اسے قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں