غیر معیاری ،مضر صحت دودھ فروخت کر نیوالا گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر معیاری اور مضر صحت دودھ فروخت کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے محلہ اسلام نگر میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے غیر معیاری اور مضر صحت دودھ فروخت کرنے والے دکاندار کو گرفتار کرلیا۔ جو شہریوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کر رہا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔