کیمرے لگا کرخاتون کو ہراساں ،مالک مکان پر مقدمہ

کیمرے لگا کرخاتون کو ہراساں ،مالک مکان پر مقدمہ

حمنہ نوال کو ما لک مکان کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر اجازت کیمرے نصب کرکے خاتون کو ہراساں کرنے والے مالک مکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے حمنہ نوال نامی خاتون نے موقف اختیار کیا کہ اس کے مکان مالک کی جانب سے مبینہ طور پر بغیر اجازت کیمرے نصب کر کے اس کی ویڈیوز ریکارڈ کرتے ہوئے اسے ہراساں اور پریشان کیا گیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں