جھنگ ٹوبہ بائی پاس کے قریب حادثہ، ایک شخص جاں بحق

جھنگ ٹوبہ بائی پاس کے قریب حادثہ، ایک شخص جاں بحق

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ ٹوبہ روڈ بائی پاس کے قریب ایک تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر روڈ کے درمیان موجود ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

 تصادم کے نتیجے میں 50 سالہ اسحاق شدید زخمی ہوا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔جاں بحق ہونے والا چنیوٹ موڑ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں