جھنگ :کیٹل مارکیٹ منک موڑ کے قریب حادثہ، 3 افراد زخمی
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )کیٹل مارکیٹ منک موڑ کے قریب موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کنٹرول روم کے مطابق حادثہ ڈرائیوروں کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔زخمیوں میں 19 سالہ نعمان ولد فلک شیر، 25 سالہ محسن ولد اقبال اور 22 سالہ حسنین ولد غلام عباس شامل ہیں۔ تینوں زخمیوں کا تعلق پانچواں میل، گوجرہ روڈ سے بتایا جاتا ہے۔