صفائی کے بہانے گھر میں گھس کر خواتین نے صفایا کرد یا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)صفائی کے بہانے گھر میں داخل ہونے والی خواتین نے زیورات، نقدی، موبائلز اور دیگر قیمتی سامان کا صفایا کر دیا۔
تھانہ منصور آباد کے علاقے امین ٹاؤن میں ریحان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی غیر موجودگی میں تین خواتین صفائی ستھرائی کے بہانے گھر میں داخل ہوئی اور اہلخانہ کو باتوں میں الجھا کر الماریوں سے زیورات، نقدی، موبائلز، ڈائمنڈ انگوٹھی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے راہ فرار اختیار کرگئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔