باپ کے قتل میں ملوث بیٹا گرفتار،پولیس کی کارروائی

باپ کے قتل میں ملوث بیٹا  گرفتار،پولیس کی کارروائی

مکوآنہ (نمائندہ دنیا )تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے باپ کو قتل کرنے والے ظالم بیٹے کو گرفتار کر لیا۔تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ چک نمبر 109 ر ب میں نشہ سے منع کرنے پر بیٹے نے چھریوں کے وار کر کے اپنے باپ نعیم کو زخمی کر دیا تھا۔

زخمی نعیم ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گیا تھا۔ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ سب انسپکٹر محمد عاطف شہزاد نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم تیمور اکرم کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او عاطف شہزاد کا کہنا ہے کہ قتل جیسے سنگین جرم میں ملوث ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں