چور بیوہ خاتون کے گھر سے نقدی اور سامان لے گئے
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)تھانہ ماموں کانجن کے نواحی گاؤں چک 494 گ ب لال ترہانہ میں نامعلوم چور ایک بیوہ خاتون کے گھر سے نقدی اور قیمتی سامان لے اڑے ۔تین نامعلوم چور عاصمہ بی بی زوجہ مرحوم شہباز کے گھر داخل ہوئے۔۔۔
وہ اپنے بچوں کے ہمراہ صحن میں سو رہی تھیں۔ چوروں نے آہنی پیٹیوں کا تالہ توڑ کر دو لاکھ روپے نقدی اور ہزاروں روپے مالیت کے پارچات چوری کر لیے ۔متاثرہ بیوہ خاتون نے اپنے پلاٹ کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم گھر میں آہنی پیٹی میں بستر کے اندر چھپا رکھی تھی، جو چور لے اڑے ۔