کار سوار ڈاکوؤں کی واردات، مویشی بیوپاریوں سے لاکھوں روپے چھین لئے
نواں لاہور (نمائندہ دنیا )نواں لاہور کے علاقہ میں کار سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر مویشی بیوپاریوں سے نقدی اور موبائل فون چھین لئے ۔قادر ی دربار کے ارسلان وغیرہ ڈالا پر سوار ہو کر منڈی مویشیاں سدھار جا رہے تھے کہ۔۔۔
تھانہ نواں لاہور کے علاقہ چک نمبر 277 ج ب کے قریب کار سوار ڈاکوؤں نے انہیں اسلحہ کے زور پر روک لیا۔ڈاکوؤں نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے ارسلان سے دو لاکھ پچاس ہزار روپے ، طلحہ سے ایک لاکھ چوبیس ہزار روپے اور سہیل تنویر سے نوے ہزار روپے سمیت قیمتی موبائل فونز چھین لئے اور موقع سے فرار ہو گئے ۔واردات کی اطلاع تھانہ نواں لاہور پولیس کو دے دی گئی ہے ، تاہم تاحال مقدمے کے اندراج سے متعلق معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔