حضرت عثمان غنیؓ کی شہادت امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ : علما کرام
بلوچنی (نمائندہ دنیا ) حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے۔
اس موقع پر علامہ ثمر عباس جامی، خطیب جامع مسجد گلزار 77 ر ب نے کہا کہ خلیفہ سوم حضرت عثمان غنیؓ کی اسلام کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں اور آپؓ کی شہادت صبر و استقامت کی عظیم مثال ہے ۔مقررین کے مطابق حضرت عثمان غنیؓ کو \"ذوالنورین\" اس لیے کہا جاتا ہے کہ آپؓ کے عقد میں نبی کریم ﷺ کی دو صاحبزادیاں سیدہ رقیہؓ اور سیدہ ام کلثومؓ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ 35 ہجری میں باغیوں نے آپؓ کے گھر کا محاصرہ کیا، تاہم آپؓ نے مدینہ منورہ کی حرمت کے پیش نظر جنگ سے منع فرمایا اور صبر کا مظاہرہ کیا۔