ٹریفک اہلکار سے مزاحمت ، کام سے روک دیا ، دھمکیاں

ٹریفک اہلکار سے مزاحمت ، کام سے روک دیا ، دھمکیاں

رضا آباد کے علاقے میں ٹریفک اہلکار نے چالان کیا تو اس نے مزاحمت کی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹریفک اہلکار سے مزاحمت کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔تھانہ رضا آباد کے علاقے میں ٹریفک اہلکار کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شہری کو روک کر اس کا چالان کیا گیا۔ تو شہری نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اہلکاروں سے مزاحمت کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں اور انہیں سرکاری امور کی انجام دہی سے بھی روک دیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں