چناب نگر :کالج روڈ کی خستہ حالی شہریوں کیلئے دردِ سر

 چناب نگر :کالج روڈ کی خستہ حالی شہریوں کیلئے دردِ سر

گڑھے ٹریفک روانی متاثر کرنے کے ساتھ آئے روز حادثات کا سبب بن رہے

چناب نگر (نامہ نگار )کالج روڈ چناب نگر عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ سڑک جگہ جگہ سے اکھڑ چکی ہے اور بڑے بڑے گڑھے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ آئے روز حادثات کا سبب بن رہے ہیں۔شہریوں کے مطابق گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور رکشے گزرنے میں دشواری کا شکار ہیں، جبکہ دکاندار اور مقامی افراد روزانہ مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔شہریوں اور تاجروں نے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر سڑک کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں