ڈاکٹر محمد افضل جاوید کو حکومت برطانیہ کی طرف سے ایوارڈ سے نوازا گیا
سمندری(نمائندہ دنیا)حکومت برطانیہ کی جانب سے معروف ماہر دماغی امراض ڈاکٹر محمد افضل جاوید کو بہترین کارکردگی اور خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔۔۔
شہزادہ چارلس نے برطانیہ میں ایک تقریب کے دوران ڈاکٹر افضل جاوید کو ایوارڈ دیا برطانیہ حکومت یہ ایوارڈ برطانیہ میں رہائش پذیر ملکی وغیر ملکی افراد کو برطانوی معاشرے میں بہترین خدمات سرانجام دینے پرایوارڈ دیتی ہے ڈاکٹر محمد افضل جاوید کو ذہنی فیلڈ میں بہترین خدمات سر انجام دینے پر پاکستان میں بھی سول ایوارڈ ستارہ امتیاز سے نوازا جاچکا ہے۔