وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والا ڈرائیور گرفتار

وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر  نصب کرنے والا ڈرائیور گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مسافر وین کو روک کر چیک کیا۔ جس میں نصب کیا گیا خطرناک اور غیر معیاری گیس سلنڈر حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ جس کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں