ڈسٹرکٹ پلاننگ ڈیزائن کے منصوبوں میں شفافیت کیساتھ معیار اور میٹریل کا خاص خیال رکھیں ،ڈپٹی کمشنر
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹرجہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں ڈی پی ڈی سی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔
اجلاس کے دوران سی ای او ضلع کونسل جوہرآباد ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہاوسنگ شکیل نیازی ، ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ ،ڈسٹرکٹ پلاننگ ڈیزائن کمیٹی کے افسران نے ماسٹر پلان پبلک سائیڈ ایشو اور دیگر پبلک سکیموں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ فاریسٹ اور رہائشی آبادی میں کیمیکل فیکٹری نہ لگائی جائے ڈپٹی کمشنر خوشاب نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ کے مین ایریاز کاماسٹر پلان اور منصوبوں پر جلد رپورٹ تیار کی جائے ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پلاننگ ڈیزائن کے تمام منصوبوں میں مکمل شفافیت کے ساتھ ساتھ کوالٹی معیار اور میٹریل کا خاص خیال رکھیں اور مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے ۔ انہوں نیکہاکہ جلد کام مکمل کیا جائے انہوں نے پبلک انٹرسٹ کے منصوبوں ترجیح بنیادوں پر مکمل کریں۔ انہوں نے کہاکہ عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو پائے تکمیل مکمل نگرانی کی جائے کسی معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے آئندہ اجلاس تک ڈیزائن منصوبوں کی مکمل تفصیلات اورڈیٹیل فراہم کرنے کے احکامات صادر کیے ۔