محرم سے قبل محکمے تما م انتظامات کو مکمل کرلیں،ڈپٹی کمشنر

محرم سے قبل محکمے تما م انتظامات کو مکمل کرلیں،ڈپٹی کمشنر

محرم سے قبل محکمے تما م انتظامات کو مکمل کرلیں،ڈپٹی کمشنر خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ کا اہم اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلما ن قیوم شیخ، اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل خلیل احمد، اے سی پپلاں ظفر اقبال (بذریعہ زوم لنک)اجلاس سے ڈپٹی کمشنر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ محرم الحرام سے قبل متعلقہ محکمے آپس میں با ہمی کوآرڈی نیشن کر کے تما م انتظامات کو بروقت مکمل کرلیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس محرم الحرام کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو جلو سوں اور مجالس کے راستوں میں صفائی ستھرائی، نا لیوں کی ڈی سلٹنگ، روشنی، سبیلوں کے مناسب انتظامات، جلوسوں کے راستوں کی ٹیکنیکل سوئپنگ، ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ہسپتالوں اور جلوسوں میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف کی تعیناتی اور دیگر ضروری اقدامات بر وقت مکمل کر نے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں