نشتر ،ای سی سسٹم خراب،آرتھوپیڈک آپریشنز ملتوی
انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے باوجود ایچ ویک سسٹم کی خرابی دور نہ ہوسکی
ملتان(لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال کے شعبہ آرتھوپیڈک کے ایک آپریشن تھیٹر کے اے سی سسٹم میں تکنیکی خرابی ہونے کے باعث آپریشن ملتوی کرنا پڑ گئے یہ صورتحال گزشتہ روز اس وقت پیدا ہوئی جب وارڈ کی جانب سے مریضوں کی لسٹ کے مطابق آپریشن کی تیاری مکمل تھی تاہم وارڈ انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ سے پیوستہ روز ہسپتال انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے باوجود ایچ ویک سسٹم کی خرابی دور کرنے کے حوالے سے کام نہیں کیا گیا جس کے باعث گزشتہ روز آپریشن ملتوی کرنا پڑ گئے ۔