خواتین سمیت اہلخانہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

خواتین سمیت اہلخانہ کو بدترین  تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانہ ساندل بار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ثمینہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملز موں نے زبردستی گھر میں گھس کر انہیں قابو کرلیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں