دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری پر شہری گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ صدر کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ جو دیگر ٹریفک کے لئے حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔