محرم الحرام کے انتظامات ،تحصیل تاندلیانوالہ میں اہم اجلاس

محرم الحرام کے انتظامات ،تحصیل تاندلیانوالہ میں اہم اجلاس

پولیس، ریسکیو سروسزمیونسپل کمیٹی اور متعلقہ محکموں کے افسروں کی شرکت

تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ اقصیٰ امتیاز کی زیر صدارت محرم الحرام کے پرامن انعقاد اور انتظامات کے جائزے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تحصیل انتظامیہ، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں، ریسکیو سروسز، میونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے سیکیورٹی انتظامات، روٹس کی نگرانی، صفائی ستھرائی، لائٹنگ، ٹریفک مینجمنٹ، ہنگامی طبی سہولیات اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر محرم الحرام کے تمام روٹس کے تفصیلی معائنے اور بہتری کے لیے بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ جلوسوں اور مجالس کے شرکاء کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے ۔ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے فرائض پوری ذمہ داری اور مستعدی سے سرانجام دیں اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی سے گریز کیا جائے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور عزاداروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام محکمے باہمی رابطے اور مکمل ہم آہنگی کیساتھ کام کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں