کسان کارڈ ریکوری میں ٹوبہ ٹیک سنگھ پنجاب بھر میں تیسرے نمبر پر
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) گلزار شاہد نے بتایا ہے کہ کسان کارڈ کی ریکوری میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ نے پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے اہم اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں 12 ہزار 76 سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری کیے گئے ، جن کے ذریعے مجموعی طور پر ایک ارب 34 کروڑ 75 لاکھ روپے کے زرعی قرضے حاصل کیے گئے ۔ ان قرضوں سے گندم کے سیزن میں کھاد، بیج اور دیگر زرعی مداخل کی خریداری ممکن ہوئی، جس سے زرعی پیداوار میں بہتری آئی۔