خاتون کو بھرے بازار میں قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنادیا

خاتون کو بھرے بازار میں قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنادیا

ملزموں نے عابدہ اکمل کوزخمی کردیا، سنگین نتائج کی دھمکیاں ،مقدمہ درجدوسرے واقعہ میں ملزموں کا شاہدہ نامی خاتون پرگھر میں گھس کر بدترین تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایک خاتون کو بھرے بازار میں قابو کرکے اور دوسری کو گھر میں گھس کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عابدہ اکمل نامی خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ بازار میں جاتے ہوئے ملزموں نے اسے قابو کرلیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں بھی کیا گیا۔

دوسرے واقعہ میں شاہدہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملزم سابقہ رنجش پر زبردستی گھر داخل ہو گئے اور اسے قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور اس دوران اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں جبکہ تشدد کے دوران کپڑے پھٹنے سے وہ نیم برہنہ ہوگئی۔ تھانہ غلام آباد اور ویمن پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزموں کی تلاش کا سلسلہ شروع کر دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں